پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے، ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے، خط کا متن
کورٹ ڈپٹی ایڈیٹر نوائے وقت
اسلام آباد:سپریم کورٹ کی جج جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط تحریر کیا ہے جس میں کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے کیس میں آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ہمارا آرڈر اپ لوڈ نہیں کررہا۔
برطانوی چینل ڈان ٹی وی کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نے چیف جسٹس کو ارسال کردہ خط میں لکھا ہے کہ میں نے اور جسٹس عقیل عباسی نے مخصوص نشستوں کےکیس میں اختلاف کیا تھا۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ گزشتہ روز 3 بج کر 11 منٹ پر آرڈر جاری کیا، لیکن آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اپ لوڈ نہیں کیا، آج دوبارہ پوچھنے پربتایا گیا کہ یہ آرڈر اپ لوڈ نہیں کرسکتے۔
جسٹس عائشہ ملک نے مزید لکھا کہ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے عدم تعمیل ناقابل برداشت ہے، درخواست ہے بغیر کسی تاخیر کے آرڈر اپلوڈ کرایا جائے۔
واضح رہے کہ 6 مئی کو سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظر ثانی درخواستوں کو سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹسز جاری کیے تھے،
نوائے وقت اورڈان میڈیا کے مطابق بینچ کے ارکان جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے اختلاف کرتے ہوئے نظر ثانی درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیا تھا۔