ڈان ٹی وی کی طرف سے شیلڈ پیش ، صدر بار اسوسی ایشن ساہیوال کا نوائے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی سے پینل انٹرویو
پینل انٹرویو:رانا وحید، محمد ابرار، علمدار حسین زیدی ،ڈان ٹی وی
ساہیوال :صدر بار اسوسی ایشن ساہیوال ملک سعید احمد سگلا نے کہا ہے وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ وکلا کی انشورنس کے ساتھ ساتھ وکلا کے علاج کے لیے بھی کام کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر،ملٹی ایوارڈ یافتہ اخبارنوائے وقت ،انگلش اخبار ڈیلی ڈان ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کے بیورو چیف رانا وحید، ڈسٹرکٹ رپورٹر محمد ابرار اور کرائم رپورٹر علمدار حسین زیدی سے پینل انٹرویو میں کیا۔ اس سے قبل ساہیوال بارصدر ملک سعید احمد کو ڈان ٹی وی کی طرف سے شیلڈ پیش کی گئی ۔ وکلا کی بہتر صحت کے لیے ہماری الخدمت ہاسپٹل کے ساتھ بات ہو چکی ہے ،جہاں پر وکلا کا فری علاج ہوگا۔ ہم نے باروم کے اجلاس میں پاس کیا ہے کہ 20 کے وی کا سولر لگایاجا رہا ہے۔ الحمدللہ سائیکل سٹینڈ کا ٹھیکہ 70 لاکھ روپے سے ایک کروڑ 25 لاکھ روپے تک پہنچا دیا۔ وکلا کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیے جا رہے ہیں۔ لاکھوں روپے کی لاگت سے لیڈیز وکلا کے لیے بار روم کوڈبل کیا جا رہا ہے۔ وکلا اتھارٹی کی بھی منظوری دی گئی۔ ہم نے پوری کچہری میں شجر کاری کا بھی منصوبہ پاس کیا ہے۔ دوسرے اداروں کی طرح باروم کو بھی خوبصورت کیا جا رہا ہے۔ سینیئر وکلا کو شیلڈز دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ پہلی مرتبہ بار روم کی طرف سے سینیئراور 50 سال سے زائد عمر کے ججز کو بھی شیلڈز دی گئیں۔ بار روم کو جلد خوبصورت بنایا جائے گا ۔ 2007 والی تحریک کے دوران ہمارے جو 37 وکلاء جلے تھے ان کی تصاویر باہر روم ہال میں لگائی جائیں گی۔