تحریک کشمیر اٹلی کے انتخابات اتوار 18 مئی کو بریشیا میں ہونگے،42 ممبران آئندہ 3 سال کیلئے صدر کا چناو کریں گے

رپورٹ:محمد الیاس قادری

بریشیا/اٹلی :تحریک کشمیر اٹلی کے انتخابات اتوار 18 مئی کو عربیوں والی مسجد بریشیا میں منعقد ہونگے۔ اس سلسلے میں بعد دوپہر 2 بجے ہونیوالے اجلاس میں تحریک کشمیر اٹلی کے 42 ممبران آئندہ 3 سال کیلئے صدر کا چناو کریں گے۔ نومنتخب صدر بعد میں جنرل سیکرٹری سمیت تحریک کشمیر اٹلی کے دیگر عہدیداران کی نامزدگیاں کریں گے، واضح رہے کہ تحریک کشمیر اٹلی کے دستور کے مطابق ممبران کی اکثریت ایک شخص کو مسلسل 3 مرتبہ صدر منتخب کر سکتی ہے، گزشتہ انتخابی اجلاس کے شرکاء نے چوھدری بابر وڑائچ کو صدر منتخب کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *