فوڈ رپورٹر نوائے وقت
واشنگٹن :امریکہ نے بھارت کے آموں کی شپمنٹ لینے سے انکار کردیا۔
اکنامک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق کہ بھارت سے آموں کی 15 شپمنٹس امریکہ پہنچیں لیکن دستاویزات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی حکام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
یہ کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے بھجوائی گئی تھی جسے امریکہ نے لینے سے انکار کر دیا۔رپورٹ کے مطابق متاثرہ شپمنٹس کو 8 اور 9 مئی کو ممبئی میں تابکاری کے عمل سے گزارا گیا تھا لیکن انہیں امریکی ایئرپورٹس لاس اینجلس، سان فرانسسکو اور اٹلانٹا پر مسترد کر دیا گیا۔
شعاع ریزی ایک لازمی عمل ہے جو کیڑوں کو ختم کرنے اور شیلف لائف کو بڑھانے کے لیے پھل کو تابکاری کی کنٹرول شدہ خوراکوں کے سامنے لاتا ہے۔
اسی وجہ سے برآمد کنندگان سے کہا گیا کہ وہ یا تو کارگو کو تباہ کر دیں یا اسے دوبارہ بھارت کو برآمد کریں، جس پر انہوں نے آموں کو ضائع کرنے کا فیصلہ کیا۔
مزیدبرآں برآمد کنندگان نے تقریباً 500000 ڈالر زکے ممکنہ نقصان کا تخمینہ لگایا ہے۔