چوھدری بابر وڑائچ تحریک کشمیر اٹلی کے مسلسل دوسری بار3 سال کیلئے صدر منتخب

رپورٹ: محمد الیاس قادری

بریشیا/اٹلی: چوھدری بابر وڑائچ تحریک کشمیر اٹلی کے مزید 3 سال کی مدت کیلئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ عربیوں والی مسجد بریشیا میں منعقدہ اجلاس میں شریک ممبران کی اکثریت نے انہیں اگلی مدت کیلئے بھی اس عہدے پر برقرار رکھنے کے حق میں ووٹ دیا۔ چوھدری بابر وڑائچ کے دور میں تحریک کشمیر اٹلی نے گذشتہ تین سالوں میں بہترین کارکردگی دکھائی اور اٹلی و یورپ میں کشمیریوں کے لیے بھرپور انداز میں آواز اٹھائی گئی۔ ان کی غیر متنازعہ شخصیت کی وجہ سے تمام سیاسی و سماجی جماعتوں نے تحریک کشمیر کو ہر محاذ پر سپورٹ کیا، واضح رہے کہ تحریک کشمیر اٹلی کے دستور کے مطابق ممبران کی اکثریت ایک شخص کو مسلسل 3 مرتبہ صدر منتخب کر سکتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *