’کوئی رعایت نہیں‘، ڈی پورٹ پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ ، مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

آصف کیانی نوائے وقت

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت اجلاس میں بیرونِ ملک سے ڈی پورٹ ہو کر پاکستان لوٹنے والے افراد کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج اور پاسپورٹ کی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سنیچر کو وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ڈی پورٹ ہونے والے افراد کو پانچ سال کے لیے پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر بھی ڈالا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں پاسپورٹ کے قوانین کو مزید سخت اور بہتر بنانے کے لیے سیکریٹری داخلہ کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس دوران محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ’ڈی پورٹ ہونے والے افراد پاکستان کے لیے بین الاقوامی سطح پر شرمساری کا باعث بن رہے ہیں۔ آئندہ ان سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔‘

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *