سٹاف رپورٹرنوائے وقت
پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے پیپلز پارٹی نے پی ٹی آئی حکومت کے خلاف ’صوبہ بچاؤ مہم‘ کے نعرے کے ساتھ احتجاج ریکارڈ کیا تاہم جیالوں کی جانب سے احتجاج کے دوران ریڈ زون کینٹ ایریا میں داخل ہونے کی کوشش پر پولیس نے شیلنگ کی۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ کے نتیجے میں احتجاج کرنے والے کارکن منتشر ہو گئے۔
پولیس کی جانب سے پیپلز پارٹی کے کارکنوں کو اسمبلی چوک سے پیچھے خیبر روڈ کی طرف دھکیل دیا گیا مگر مشتعل کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کیا۔
احتجاج کے دوران پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے اسمبلی چوک میں لگائے گئے پی ٹی آئی کے کیمپ کو نذر آتش کر دیا جبکہ کیمپ کے سامان اور کرسیوں کو بھی آگ لگا دی۔