Nawa-i-waqt Exclusive:غلط حکومتی پالیسیوں کے باعث بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد کی نمایاں کمی

نوائے وقت انوسٹی گیشن سیل

اسلام آباد :منصوبہ بندی کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر پالیسی فیصلوں اور حکومتی اقدامات کے نتیجے میں اس مالی سال کے دوران بڑی فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، جس کے باعث آئندہ سال خوراک کی درآمدات میں اضافہ ہو سکتا ہے اور قیمتی زرمبادلہ پر دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے۔

وفاقی بجٹ 26-2025 کے لیے تیار کیے گئے ورکنگ پیپر میں منصوبہ بندی کمیشن نے مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) میں مقررہ ہدف سے کم شرح نمو کی ذمہ داری بھی زرعی شعبے کی ناقص کارکردگی پر عائد کی ہے۔

منصوبہ بندی کمیشن نے تسلیم کیا ہے کہ مالی سال 25-2024 کے دوران فصلوں کے شعبے میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آیا، رپورٹ کے مطابق ’اہم فصلوں کی پیداوار میں 13.5 فیصد کمی ہوئی جبکہ دیگر فصلوں میں 4.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا, کپاس کی پیداوار میں 30.7 فیصد، مکئی میں 15.4 فیصد، گنے کی پیداوار میں 3.9 فیصد، چاول میں 1.4 فیصد اور گندم کی پیداوار میں 8.9 فیصد کمی ہوئی‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *