نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن:برطانیہ، یور ،سعودی عرب سمیت دیگر عرب ممالک میں آج عیدالاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔
نماز عید کے سب سے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہوئے جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
سعودی قیادت کو عید الاضحیٰ کے موقع پر متعدد اسلامی ملکوں کے رہنماؤں کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات موصول ہوئے ہیں۔
سعودی عرب سمیت دنیا کے بیشتر مسلم ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ مناسک حج آخری مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جہاں عازمین نے شیطان کو کنکریاں ماریں۔
سعودی عرب کے علاوہ متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، ترکی، شام، اردن، عمان اور عراق میں بھی آج ہی عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جبکہ برطانیہ، امریکہ، کینیڈا اور آسٹریلیا میں مقیم مسلمان بھی آج ہی کے دن عیدِ قربان منائیں گے۔
سعودی عرب میں نماز عید کے بڑے اجتماعات مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں منعقد ہوئے، جہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود حجاج اور دیگر افراد نے نماز عید ادا کی۔
سعودی عرب بھر میں ہزاروں چھوٹی بڑی مساجد میں بھی عید کی نماز پڑھی گئی، جس میں سعودی شہریوں سمیت پاکستانی اور دیگر غیر ملکی شریک ہوئے۔
عید کی نماز کے اجتماعات کے بعد سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے حجاج نے قربانی کا فریضہ ادا کیا، جس کے بعد سر منڈوایا جاتا ہے۔