پولینڈ میں ائیر شو کی ریہرسل کے دوران F-16 طیارہ تباہ، پائلٹ ہلاک،پولش فضائیہ کا حصہ تھا

واقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، 20 ملکوں کے 150 طیارے حصہ لے رہے تھے

یورپین رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

پولینڈ :وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔

اواقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، جس میں 20 ملکوں کے 150 طیاروں نے حصہ لینا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *