سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
لندن:برطانیہ کی سب سے بڑی پولیس فورس میٹروپولیٹن پولیس (Met) کے خلاف فری میسنز (Freemasons) کی قانونی چارہ جوئی کی کوشش ناکام ہو گئی ۔ ہائی کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے جس کے تحت پولیس کو اپنی موجودہ یا ماضی کی رکنیت ظاہر کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
عدالت نے 17 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ قانونی چارہ جوئی کی بنیاد میں کوئی دم نہیں ، اور پولیس افسران کے لیے اپنے فرائض کی درست انجام دہی کے لیے ایسی معلومات کا انکشاف ناگزیر ہے۔