ڈان/نوائے وقت رپورٹ:ڈاکٹر اختر گلفام ،ڈان/نوائے وقت تصاویر:راجہ طارق محمود خان
لندن:برطانیہ کی معروف کاروباری شخصیت حاجی عبدالعزیز کی اہلیہ ، سابق میئر ، ڈپٹی میئر آف والتھم فاریسٹ ، مسلم میئر ایسوسی ایشن برطانیہ کے چیئرمین چوہدری لیاقت علی ، مسلم فرینڈز آف لیبربرطانیہ کے چیئرمین چوہدری شوکت علی کی ہمشیرہ جو چند روز قبل وفات پاچکی تھی، ان کے ایصالِ ثواب کے لیے دارالعلوم قادریہ جیلانیا لندن میں ختم شریف کا اہتمام کیا گیا اس موقع پر صاحبزادہ پیر سید مظہر حسین شاہ جیلانی، پیر سید انور شاہ کاظمی، پیر محمود احمد عباسی(پاکستان ) ،حافظ شاہ محمد ،مولانا نصار احمد قادری، علامہ اشتیاق قادری، حافظ حسنات قادری نے خطاب کیا جبکہ ناصر رمضان نعت خواں(پاکستان )، محمد ریحان قریشی نعت خواں(پاکستان )اور عاصم خان نے نعت رسول مقبول پیش کی۔ ایڈیٹر انچیف نوائے وقت ، انگلش اخبار ڈیلی ڈان (یوکے یورپ)، ڈائریکٹرنیوز ڈان ٹی وی ، ہیڈ آف انٹرنیشنل نیوز سپیشل ٹی وی (پاکستان)،ہیڈ آف نیوزڈی ایم انگلش (برطانیہ) ڈاکٹر اختر گلفام ، چوہدری عبدالمجيد، راجہ محمد الیاس ، پروفیسر ظفر ایڈووکیٹ، حافظ علی اکبر، رمضان ابراہیم ،نصار احمد، چوہدری خادم حسین، چوہدری عبدالشكور، حیدر علی ،ساجد خان، خالد اقبال ملک ،چوہدری بشیر ،چوہدری یاسین، امین بوبی،چوہدری مدثر اقبال اور دیگر شخصیات شریک ہویئں۔
اس موقع پر افطاری اور لنگر کا خصوصی اور وافر اہتمام تھا۔