لاہور: صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر کا گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے ، ذاتی جیب سے فرنیچر اور 8 میڈلز جیتنے والی طالبہ ایشال منور کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کرنے کا اعلان

شہزادہ عالمگیربیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

لاہور: صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے، کالج کو پروجیکٹر، کیمسٹری لیب کو اپ گریڈ کرنے اور ذاتی جیب سے کالج کو فرنیچر فراہم کرنے اور 8 میڈلز جیتنے والی طالبہ ایشال منور کو سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے انڈوومنٹ فنڈ میں شامل کرنے کا بھی اعلان کردیا ہے، انہوں نے یہ اہم اعلانات کے روز گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار میں سپورٹس سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کے موقع پر کئے، اس موقع کالج پرنسپل روبینہ کمال، اساتذہ، ایڈمن، متعلقہ سٹاف اور طالبا ت کی بڑی تعداد موجود تھی۔
صوبائی وزیر کھیل ملک فیصل ایوب کھوکھر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت تعلیمی اداروں میں سپورٹس نمبرز متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ طلبہ کو کھیلوں کی طرف راغب کیا جا سکے، تعلیمی اداروں میں سپورٹس سہولیات کی فراہم یقینی بنائی جارہی ہے تاکہ طلبہ سپورٹس میں اپنا ٹیلنٹ دیکھانے کے مواقع میسر آسکیں، سپورٹس ڈیپارٹمنٹ پنجاب سپورٹس انڈوومنٹ فنڈ سے باصلاحیت کھلاڑیوں کی سرپرستی جاری رکھے گا، گورنمنٹ گریجوایٹ ڈگری کالج مرغزار کو بہت جلد سولرائزڈ کیا جائے گا اور بس سروس بھی جلد شروع کردی جائے گی،صوبائی وزیر کھیل نے مزید کہا ہے کہ صوبے میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے جبکہ پولیس میں اصلاحات اور کرپشن کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *