حیدرآباد :آل پروفیشنل نیوز پرسنز الائنس رجسٹرڈ کی ڈسٹرکٹ باڈی کا اعلان ، عبدالستار خان صدر، دانش قاضی سینئر نائب صدر، امیر محمد شیخ نائب صدر لالا منیر احمد جنرل سیکرٹری نامزد

میاں غفار، مزمل سہروردی،شاہد صدیق ، شہباز احمد خان، فحدطارق،فیاض حسین اور محمد جاوید پر مکمل اعتماد کا اظہار

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

حیدرآباد:حیدرآباد میں آل پروفیشنل نیوز پرسنز الائنس (APNA) رجسٹرڈ کی ڈسٹرکٹ باڈی کا باضابطہ اعلان کردیا گیا، سندھ کوآرڈینیٹر سینئر صحافی جہانزیب علی کاتیار نے یہ اعلان کیا۔

تقریب کے دوران مرکزی صدر میاں غفار، مرکزی جنرل سیکرٹری مزمل سہروردی، مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری شاہد صدیق ، صوبائی صدر پنجاب شہباز احمد خان،صوبائی صدر بلوچستان فحدطارق،صوبائی سندھ صدر فیاض حسین اور صوبائی صدر کے پی کے محمد جاوید کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ڈسٹرکٹ باڈی کے اعلان کے مطابق عبدالستار خان کو صدر، دانش قاضی کو سینئر نائب صدر، امیر محمد شیخ کو نائب صدر اور لالا منیر احمد کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر عہدیداران میں مقیم کیریو، راشد جمال، رئیس احمد راجپوت، اسلم شیخ اور ارشاد احمد عباسی شامل ہیں ،تقریب سے سندھ کوآرڈینیٹر جہانزیب علی کاتیار، سینئر نائب صدر دانش قاضی، صدر عبدالستار خان اور جنرل سیکرٹری لالا منیر احمد نے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے جبکہ تقریب کے اختتام پر تنظیم اور مرکزی قیادت کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *