سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لندن: پاکستان مسلم لیگ ن برطانیہ کے نائب صدر اقبال سندھو کی اہلیہ مسلم لیگ ن برطانیہ کی ڈپٹی ہیڈ حنا ملک کی رسم قل لندن کی ہنسلو جامعہ مسجد میں ادا گئی۔ جس میں میں مرحومہ کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی اور دعا کی گئی۔برطانیہ کی تیسری بڑی سیاسی جماعت لبرل ڈیموکریٹ کی جانب سے رکن پارلیمنٹ کا الیکشن لڑنے والی مرحومہ حنا ملک کی سیاسی اور سماجی کاموں میں بڑ چڑھ کر حصہ لینے اور ان کی پاکستانی اوورسیز خواتین کے کے لیے کی گئی کاوشوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔رسم قل میں معروف سماجی ، سیاسی شخصیت حبیب جان ،مشتاق لاشاری، انجم چوہدری اورمسلم لیگ ن کے عہدیدارن،وکلا،سیاسی و کاروباری شخصیات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔