لایئو: پاکستان کے مختلف شہروں میں مظاہرے اور جھڑپیں جاری،غیرملکی دفاتر، سرکاری و عسکری املاک نذرِآتش،کرفیو نافذ، موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل،اسلام آباد میں ایک جاں بحق ،سکیورٹی اہلکار سمیت 28 افراد ہلاک، اہلکاروں سمیت سینکڑوں زخمی

نمائندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹس

گلگت ، سکردو، کراچی، لاہور، اسلام آباد:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں ہلاکت کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہونے والے مظاہروں میں سکیورٹی اہلکار سمیت 28 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔
اتوار کو گلگت بلتستان کے دو بڑے شہروں گلگت اور سکردو میں امریکہ کے خلاف احتجاجی مظاہرے پرتشدد مظاہروں میں بدل گئے۔ اور مظاہرین نے غیرملکی دفاتر، سرکاری و عسکری املاک کو نقصان نذرِآتش کر دیا۔
مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں تصادم کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار سمیت کل 14 افراد ہلاک ہو گئے۔

گلگت ہسپتال میں سات جبکہ سکردو ہسپتال میں سات لاشیں لائی گئی ہیں۔ سکردو ہسپتال کی انتظامیہ نے بتایا کہ کل 45 زخمی ہسپتال میں داخل ہیں جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ناک ہے، جبکہ گلگت ہسپتال میں کل 14 افراد زیرِعلاج ہیں۔
سکردو میں بگڑتی صورت حال کے تحت کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور گلگت اور سکردو کے تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گلگت میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *