رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت
ساہیوال:ساہیوال کی ہر دل عزیز شخصیت چوہدری محمد صغیر انجم چئیرمین راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن کو عوامی سماجی خدمات کے اعتراف میں وزیر اعلی مریم نواز شریف کی جانب سے انسانی خدمات پر اعزازی شیلڈ بھجوائی گئی ۔ فخر ساہیوال چوہدری محمد صغیر انجم نے کہا کہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کر تا ہوں، جنہوں نے مُجھے عزت بخشی اور اعزازی شیلڈ سے نوازا۔ یہ ساہیوال کی عوام کے لیے بڑے فخر اور اعزاز کی بات ہے ۔انشاء اللہ مزید دل کھول کر عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کوشاں رہوں گا۔ صدر راہ حق ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں بابر صغیر کی جانب سے بھی خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ دریں اثنا عوامی سماجی شہری تجارتی کاروباری دیہی حلقوں نے خصوصی طور پر چوہدری محمد صغیر انجم کو حکومت پنجاب کی جانب سے اعزازی شیلڈ ملنے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا ہے