Nawaiwaqt Special Interview:ساہیوال:85ہزار فیملیزکورمضان نگہبان کارڈ ،2 سہولت بازار،8 دستر خوان،38پرائس مجسٹریٹ ایکٹو ہوں گے

ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق کی نوائے وقت ، ڈیلی ڈان اور ڈان ٹی وی سے خصوصی گفتگو

ڈان ٹی وی انٹرویو:رانا وحید / سید علمدار حسین زیدی

ساہیوال:ڈپٹی کمشنر ساہیوال کیپٹن(ر) سمیع اللہ فاروق نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کی آمد آمد ہے اور گورنمنٹ آف پنجاب کی ہدایت پر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع ہونے والے ،نیوز پیپر آف دی ائر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اخبار نوائے وقت ، ڈیلی ڈان ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی یو کے سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا رمضان نگہبان کارڈ 85ہزار فیملیز کو ڈلیور کر رہے ہیں ۔کارڈ کی ڈلیوری کے لیے میں خود ڈور ٹو ڈور جا رہا ہوں ۔دو سہولت بازار ہیں ساہیوال اور چیچہ وطنی میں، جہاں معیاری اشیاء بڑے سستے ریٹ پر عوام کے لئے دستیاب ہیں۔ 8 دستر خوان شہر کے مختلف مقامات 38پرائس مجسٹریٹ تمام بازاروں میں دن اور رات ایکٹو ہونگے۔ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اسکے علاوہ ہم رمضان کی مناسبت سے شہر کو بیوٹی فائی کر رہے ہیں۔ مساجد کی طرف جانے والے راستوں کو صاف کر رہے ہیں۔ عوام کو اچھا ماحول فراہم کر رہے ہیں۔ انہوں نے ۔ شہر کے مسائل کے حل کے لیے صحافیوں سے تجاویز بھی لیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *