پاکستان میں لوٹ مار کا نیا طریقہ : گاڑیوں کے رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی، نمبر پلیٹ مالک کی ذاتی ملکیت ہو گی

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد :پاکستان میں لوٹ مار کا نیا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا۔ گاڑیوں کے رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی کر دی ہے، نمبر پلیٹ مالک کی ذاتی ملکیت ہو گی ۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد نے گاڑیوں کے رجسٹریشن کے نظام میں تبدیلی لاتے ہوئے امریکی طرز کا ماڈل متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب رجسٹریشن نمبر کسی مخصوص گاڑی سے منسلک نہیں رہے گا بلکہ وہ نمبر پلیٹ مالک کی ذاتی ملکیت تصور ہو گی۔
نئے ماڈل کے تحت جب کوئی شہری گاڑی خریدے گا تو اسے رجسٹریشن کے وقت ایک مخصوص نمبر الاٹ کیا جائے گا جو اس کے قومی شناختی کارڈ کے ساتھ منسلک ہو گا نہ کہ گاڑی کے انجن یا چیسس نمبر کے ساتھ جیسا کہ ماضی میں ہوتا تھا۔
اس نئے نظام کا بنیادی تصور یہ ہے کہ رجسٹریشن نمبر اب گاڑی کے ساتھ نہیں جائے گا بلکہ اس کا مالک جہاں چاہے گا وہ نمبر اپنی کسی بھی نئی گاڑی پر استعمال کر سکے گا۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شہری اپنی موجودہ گاڑی فروخت کرتا ہے تو پرانی نمبر پلیٹ اس کی ملکیت میں ہی رہے گی اور وہ نئی گاڑی خریدنے پر اسی نمبر کو دوبارہ استعمال کر سکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *