ایک بااصول سیئنر صحافی مہر عباس کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس،معروف شخصیات کا خطاب،صحافیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت

ساہیوال:سیئنر صحافی مہر عباس کی روح کے ایصالِ ثواب کے لیے تعزیتی ریفرنس پریس کلب کے محسن نقوی ہال میں منعقد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز ساہیوال ڈویژن میاں عقیل اشفاق،چیئرمین پریس کلب حافظ وحید احمد،سیاسی و سماجی رہنماؤں شیخ شاہد حمید، طیب محمود بلوچ، صحافی برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کی صدارت صدر پریس کلب رانا جاوید نثار نے کی جبکہ نظامت کے فرائض جنرل سیکرٹری پریس کلب نوید غنی چوہدری نے انجام دیے۔حافظ وحید احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہر عباس مرحوم ایک بااصول، بے باک اور فرض شناس صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ سچ اور حق کی آواز بلند کی۔ ان کی صحافت محض خبر رسانی تک محدود نہیں تھی بلکہ وہ معاشرے کی اصلاح اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرتے رہے۔
میاں عقیل اشفاق نے کہا کہ مرحوم نے اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں انتہائی دیانتداری سے ادا کیں اور نوجوان صحافیوں کے لیے ایک روشن مثال قائم کی۔ ان کی خدمات محکمہ اطلاعات اور صحافتی حلقوں میں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
شیخ شاہد حمید نے کہا کہ مہر عباس ایک نڈر آواز تھے جو ہر مشکل وقت میں سچ کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کی وفات سے ایک ایسا خلا پیدا ہوا ہے جو آسانی سے پُر نہیں ہو سکے گا۔
طیب محمود بلوچ نے کہا کہ مرحوم نے قلم کو امانت سمجھ کر استعمال کیا اور ہمیشہ عوام کے مسائل کو اجاگر کیا۔ ان کی زندگی نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔ڈائریکٹر فناس شفیق ڈوگر
صدر پریس کلب رانا جاوید نثار نے اپنے خطاب میں کہا کہ مہر عباس مرحوم نہ صرف ایک قابل صحافی بلکہ ایک شفیق اور مخلص ساتھی بھی تھے۔ پریس کلب ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے اور ان کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کا شریک ہے۔اس موقع پر فنانس سیکٹری چوہدری نجیب احمد سینیئر نائب صدر نوید کھرل میاں عمر منظور چوھرری رضوان طاہر ملک اصف نواز حارث گیلانی جاوید خان افتخار خان ارم اصف مرزا خالد سید علمدار حسین شاہ سابق چیئرمین پریس کلب عزیز الحق گورائیہ رشید اکمل سابقہ چیئرمین ،سابق صدر شیخ محمدنعیم،راحیل ازاد افضل کاشف
سابق سینیئر نائب صدر پیرسیدطمطراق محاسن شاہی،،نائب صدرجاوید شوکت وینس،جوائنٹ سیکرٹری میاں رمضان،میاں وسیم ریاض،سلیم کاٹھیا،صدر سٹی پریس کلب ملک محبوب عالم رانا صدام حسین مرزا ظفر ملک دلاور سلطان ڈھکو،ڈی ایس پی ریٹائرڈ رانا افتخار احمد سجاد سرور عبداللہ معروف قانون دان امتیاز احمد بٹ راؤ عتیق ناصر شاہ ارشاد کمبو سردار اقبال حافظ عمران ملک رمضان اے ڈی نسیم خالد چوھدری رانا بابر ولسن رضا ،اسامہ کھرل اصف گجر عاطف اسحاق سمیت دیگر بھی موجود تھے-آخر میں مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور اجتماعی دعا کی گئی جس میں ان کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *