جادو اور بدروحوں کے بہانے سے 7 لڑکیوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جن میں 12 سال کی بچی بھی شامل ہے
ڈاکٹر اختر گلفام ، ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی ، ایڈیٹر انچیف ڈان لندن ، نوائے وقت
لندن:برطانوی عدالت نے 54 سالہ عبدالحلیم خان کو 2004 سے 2015 کے درمیان 7 لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں عمر قید سنادی گئی جس میں کم از کم 20 سال جیل میں گزارنا ہوں گے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے جن 7 لڑکیوں اور خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اُن میں ایک 12 سالہ بچی بھی شامل تھی۔
عبد الحلیم خان اہلِ خانہ کو یقین دلاتا تھا کہ متاثرہ لڑکیاں جن، بدروحوں یا کالے جادو کے اثر میں ہیں اور انھیں روحانی علاج کی اشد ضرورت ہے۔
استغاثہ نے مزید بتایا کہ ملزم اپنے مذہبی اثر و رسوخ، خوف اور جھوٹے روحانی دعوؤں کا استعمال کرتے ہوئے متاثرین کو خاموش رکھتا تھا۔
وہ یہ دعویٰ بھی کرتا تھا کہ اگر کسی نے اس کے بارے میں بات کی تو متاثرہ افراد اور ان کے خاندان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تحقیقات کے مطابق متاثرین میں سے کئی لڑکیاں برسوں خوف اور سماجی دباؤ کی وجہ سے خاموش رہیں۔
پولیس کو 2018 میں پہلے کیس کا علم ہوا جس کے بعد تحقیقات کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے مذہبی اعتماد کا ناجائز فائدہ اٹھا کر کم عمر اور کمزور لڑکیوں کو نشانہ بنایا، جس کے ان کی زندگیاں تباہ ہوگئیں۔
واضح رہے کہ ملزم عبدالحلیم خان ایسٹ لندن کی ایک مسجد میں امام کے فرائض بھی انجام دیتا تھا۔