اسرائیل ایران لڑائی کا چوتھا روز،ہلاکتوں میں اضافہ، آٹھ اسرائیلیوں کی موت، 100 سے زیادہ زخمی، دونوں طرف مزید عام شہری ہلاک

ایران کا صبح سویرے اسرائیل پر بڑا حملہ، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر، حیفہ پاور پلانٹ میں آگ لگ گئی

ایرانی میزائل حملوں کے بعد حیفہ پاور پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی، وسطی اسرائیل کا بڑا حصہ بجلی سے محروم

انٹرنیشنل رپورٹرزنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

تل ابیب :ایران نے پیر کی صبح اسرائیل پر مزید میزائل حملے کیے جن کے نتیجے میں مزید چار افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
خبر رساں اداروں کے مطابق حملوں کے ساتھ ہی ملک بھر میں ہنگامی سائرن بج اٹھے اور جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔
دونوں ممالک کی جانب سے شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ’ٹارگٹ ایریاز‘ سے دور رہیں۔
ایران کا کہنا ہے کہ اس کی جانب سے 100 میزائل چلائے گئے ہیں اور مزید حملوں کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔
اس حملے بعد اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد کم سے کم 18 ہو گئی ہے اور اسرائیلی فوج کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جواب میں تہران میں 10 مقامات پر حملے کیے ہیں اور قدس فورس کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے جو پاسداران انقلاب کا اہم ونگ اور ملک سے باہر فوجی اور انٹیلی جنس آپریشنز کرتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق تل ابیب علی الصبح اس وقت دھماکوں سے گونج اٹھا جب دفاعی سسٹم نے ایک ایرانی میزائل کو نشانہ بنایا اور دھوئیں بادل اٹھتے ہوئے دیکھے گئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ کچھ میزائلوں نے رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا جن میں دو مرد اور دو خواتین جان سے گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *