امریکا،ایئرپورٹ پرجوتے اتارکر سیکیورٹی اسکریننگ سے گزرنے کی پالیسی ختم

فرانس سے امریکا آنیوالے نومسلم شو بمبار رچرڈ ریڈ کی جانب سے اپنے جوتوں میں موجود دھماکا خیز مواد دوران پرواز تباہ کرنے کی کوشش کے بعد کیا گیا تھا

انٹرنیشنل رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

واشنگٹن :امریکہ جانے والوں کو اب ایئرپورٹس پر سکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے نہیں اتارنا پڑیں گے۔
ہوم لینڈ سکیورٹی سیکریٹری کرسٹی نوئم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 20 سال قبل ملک بھر میں نافذ ہونے والے سلسلے کو فوری طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سفر کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے انتظامیہ نے ایک ایسا پائلٹ پروگرام بنایا ہے جس میں حکام کے پاس ایسے جدید آلات موجود ہوں گے جو سفر کو محفوظ بنائیں گے اور اس دوران لوگ جوتے بھی پہنے رکھیں گے۔
ان کے مطابق ’سفر کرنے والوں کو سکیورٹی چیک پوائنٹس پر اب جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔‘

چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کا سلسلہ 2006 میں ایک ضرورت بن گیا تھا کیونکہ رچرڈ ریڈ نامی ایک شخص نے 2001 کے اوائل کے دوران جوتوں میں بم چھپا کر پیرس سے میامی جانے والے ایک جہاز کو گرانے کی ناکام کوشش کی تھی۔
اس کے مطابق 12 سے 75 سال کی عمر کے درمیان کے مسافروں کے لیے جوتے اتارنا ضروری تھا اور ان کو سامان کے ساتھ سکین کیا جاتا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *