امیگریشن رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
اردن:اردن نے غیرملکی ورکرز کی بھرتی پر عائد عمومی پابندی میں نرمی کرتے ہوئے مخصوص شعبوں اور صنعتوں کے لیے ورک ویزے جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
اردن میں پاکستانی سفارت خانے نے ایک خط بیورو آف امیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ اسلام آباد کو ارسال کیا جس کے ساتھ اردنی وزارتِ محنت کے سرکلرز منسلک تھے جن میں نئی پالیسی کی تمام تفصیلات درج تھیں۔