ساہیوال:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کی صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ کالونی کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کی یقین دھانی

رانا وحید بیورو چیف ڈان ٹی وی ، ڈان لندن

ساہیوال: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرخان کی ساہیوال پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری زکی چوھدری شفقت جاوید کی رہائش گاہ پر آمد۔ صحافیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پرچیئرمین صدر پریس کلب حافظ وحید ، فنانس سیکریٹری پریس کلب ساہیوال، نجیب احمد، سابق صدر شیخ نعیم ،سابق جنرل سیکرٹری چوھری رضوان طاہر، ملک آصف نواز، حارث شاہ گیلانی اور بیورو چیف ڈان ٹی وی رانا وحید، محمد عمر نے گورنر پنجاب کو ساہیوال میں صحافی کالونی کے قیام کے لیے درخواست دی ۔بتایا کہ 2019 میں وزیراعلی پنجاب ساہیوال میں صحافی قانونی کے قیام کا اعلان کر گئے تھے۔اس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور کمشنر ساہیوال نے بورڈ اور ریونیو کو میڈیا کالونی کے لیے زمین کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔ اب ہماری فائل بورڈ آف ریونیو میں پڑی ہوئی ہے۔ بیورو چیف ڈان ٹی وی رانا وحید نے گورنر پنجاب کو بتایا کہ ساہیوال میں یو ای ٹی انجینئرنگ کا کوئی کیمپس موجود نہیں۔ گورنمنٹ کالج ٹیکنالوجی میں وسیع رقبہ پڑا ہوا ہے۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مجھے تحریری درخواست میں تمام صورتحال سے اگاہ کریں۔ میں چانسلر تو ہوں لیکن میرے اختیار میں نہیں۔ کسی بھی کیمپس کو بنانے کے لیے میں ایچ او ڈی کو ریکویسٹ بھیجوں گا وہ پنجاب گورنمنٹ کو بھیجیں گے اس پر کمیٹی بنے گی، کیبنٹ میں جائے گا وہاں پر بل پاس ہوگا چیف منسٹر اور فنانس منسٹر اگلے بجٹ میں رقم رکھیں گے یہ لمبا پروسیجر ہے۔ میرا 30 پرسنٹ جب کہ حکومت کا 70 پرسنٹ اختیار ہے گورنرپنجاب نے ساہیوال میں صحافی کالونی کے لیے مکمل یقین دہانی کرائی۔
صحافیوں نے گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا، جبکہ گورنر پنجاب نے بھی صحافی برادری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ وہ ساہیوال میں صحافیوں کے لیے ہاؤسنگ کالونی کے قیام کے لیے بھرپور کوشش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *