راناوحید بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت
ساہیوال: معروف سینئر صحافی،برطانیہ سے سب سے زیادہ شائع یونے والے اور نیوز پیپر آف دی ایئر کا ایوارڈ حاصل کرنے والے اخبار نوائے وقت لندن ، انگلش اخبار ڈان لندن ، اوکے ٹی وی اور ڈان ٹی وی کے بیورو چیف رانا وحید کے بھتیجے اور رانا خالد جا وید کے بیٹے محمد فائق کی شادی اور ولیمہ کے مو قع پر ڈویژنل پریس کلب کے صدر طمطراق شاہ،فنانس سیکرٹری پریس کلب چو ہدری نجیب احمد،سردارا قبال،جا وید خان،حارث شاہ،علی رضا،شہزادہ عالمگیر،ہمایوں قمر،منیر خان،شیخ نعیم،رائے ایوب،چو ہدری مبین ،عادل وحید، محمد عمر وحید سمیت شہر کی سیاسی،سماجی شخصیات نے شر کت کی۔راناوحید کے بھتیجے کی شادی کی پر وقار تقریب انتہائی سادگی مگرپر وقار انداز میں منعقد ہوئی اس خوشی کے مو قع پر عزیز و اقارب،دوست احباب اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد نے شر کت کی اور دولہا محمد فائق کو مبارکباد پیش کی۔تقریب میں روائتی رسم و رواج کے ساتھ ساتھ خوشگوار ماحول دیکھنے کو ملا مہمانوں کی بہترین تواضع کی گئی جبکہ محفل میں خوشی اور مسرت کا سماں رہا۔شرکاء نے دولہا اور دولہن کے لئے نیک تمناؤں کو اظہار کیا اور ان کی نئی زندگی کے لئے دعا گو رہے۔آخر میں دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ محمد فائق اور ان کی شریک حیات کو خوشیوں بھری کامیابی زندگی دے۔