رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال:وزیراعلی پنجاب اور پرنسپل میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر اختر ملک کی کوششیں رنگ لے آئیں اور ساہیوال میں اینجیوگرافی اینجوپلاسٹی اور اب دل کے بائی پاس کا آغاز ہو گیا۔ شہریوں کی خوشی کی انتہا ۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عمران وحید نے بتایا کہ ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں آج شعبہ کارڈیک سرجری کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر ریحان شاہد کی سربراہی میں ڈاکٹر ریحان نے کامیابی سے پہلا بائی پاس آپریشن کر دیا ہے۔ اس طرح آج ساہیوال انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں کارڈیک سرجری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر اور پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر اختر ملک اور اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر سلیم اور ڈاکٹر نجم بھی موجود تھے۔