’آمدنی میں کمی‘، اشتہارات کی محدود دستیابی:’وفاق اور پنجاب نے گذشتہ 13 ماہ سے ڈان کے اشتہارات روک‘ رکھے ہیں

ڈان کا اپنی اردو ویب سائٹ دسمبر 2025 میں بند کرنے کا فیصلہ،12 ملازمین کو ایک ماہ کا نوٹس،قبل نجی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ بھی بند،37 ملازمین فارغ

میڈیا رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

کراچی:پاکستان کے میڈیا گروپ ڈان نے اپنی اردو ویب سائٹ ’آمدنی میں کمی‘ کے باعث بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس حوالے سے ملازمین کو بھی آگاہ کر دیا گیا ہے۔

’انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ ادارے کی جانب سے یہ اقدام میڈیا گروپ کی آمدنی میں کمی کی وجہ سے اٹھایا جا رہا ہے۔‘

اس سے قبل ڈان میڈیا گروپ کو آمدنی میں مسلسل کمی اور اشتہارات کی محدود دستیابی کا سامنا رہا ہے اور اس بارے میں میڈیا گروپ ڈان نے مارچ 2025 میں اپنے ایک اخباری اداریے میں الزام عائد کیا تھا کہ ’وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے گذشتہ پانچ ماہ سے ان کے اشتہارات روک‘ رکھے ہیں۔

ڈان اردو ویب سائٹ کئی سالوں سے اردو زبان میں خبریں اور تجزیے فراہم کر رہی ہے اور اسے اردو ڈیجیٹل صحافت کے اہم پلیٹ فارمز میں شمار کیا جاتا ہے۔

پاکستانی میڈیا میں حالیہ چند روز کے دوران سامنے آنے والی یہ دوسری بڑی خبر ہے۔

اس سے قبل نجی ڈیجیٹل پلیٹ فارم نکتہ نے بھی 37 ملازمین کو نکالنے کا اعلان کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *