حکومت مکمل ناکام: جعفر ایکسپریس پر پھر حملہ، کوئٹہ کے لیے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

سپیزنڈ/ کوئٹہ:بلوچستان میں حکومتی رٹ مکمل طور پر ختم ہوتی نظر آ رہی ہے۔ جعفر ایکسپریس پر ایک بار پھر حملہ ہو گیا۔پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس 10 اگست کو پشاور سے اور 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور تک منسوخ رہے گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے اتوار کو جاری ہونے والے بیان کے مطابق اسی طرح جعفر ایکسپریس ایک بار پھر 13 اگست کو پشاور سے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے منسوخ ہو گی۔ جبکہ بولان میل ٹرین 16 اگست کو کراچی سے اپنے وقت پر روانہ ہو گی اور 17 اگست کو کوئٹہ پہنچے گی۔

اتوار کو ہی بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ریلوے حکام نے ٹریک پر دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکہ اُس وقت ہوا جب جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ جعفر ایکسپریس صبح نو بجے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
دھماکے میں کسی مسافر کے زخمی یا جاں بحق ہونے کے اطلاع نہیں ملی، تاہم ریلوے کی امدادی ٹیمیں اور ریلوے حکام بھی موقع پر پہنچ گئے۔
جعفر ایکسپریس کو اس سے پہلے بھی کئی بار تخریب کاری کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
تین روز قبل جمعرات کو بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *