رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی
ساہیوال: اربوں روپے کی بینہ کرپشن کا انکشاف ۔ تین ارب 58 کروڑ روپے کی لاگت کا منصوبہ 9 سال گزرنے کے بعد 9 ارب 30 کروڑ 11 لاکھ روپے خرچ ہونے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا۔ لانڈری اور سرجری آلات کے سٹیم یونٹ کو ادھورا چھوڑنے کے بارے میں ٹیم نے ذرائع کے مطابق ساہیوال میڈیکل کالج کے سابق چار پرنسپلوں پر وفیسر ڈاکٹر ظفر تنویر حسین ، پروفیسر ڈاکٹر ارشد قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر زاہد کمال اور پروفیسر ڈاکٹر محمد راشد قمر سے ذاتی طور پر سوالات کیے گئے۔ اب انکوائری کا اگلا مرحلہ چھ اکتوبر کو ہوگا اور 16 اکتوبر کو ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال کے 13 سابق میڈیکل سپرنٹنڈوں کو طلب کر لیا گیا ہےجن میں 17-2016 سے لے 15 مئی 2025 تک کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شامل ہیں اس میں متعدد ریٹائرڈ بھی ہو چکے ہیں ان میں ڈاکٹر عبدالعزیز شیخ ڈاکٹر عبد الوحید ، ڈاکٹر اعجاز حیدر ، ڈاکٹر شاہد نذیر ، ڈاکٹر بشارت رشید ، ڈاکٹر عبد الوحید ، ڈاکٹر زبیر محمود طارق ڈاکٹر محمد اسرار ظفر ، ڈاکٹر مشتاق احمد سپرا ، ڈاکٹر اختر محبوب ، ڈاکٹر شار احمد صدی ، ڈاکٹر مجاہد حسین اور ڈاکٹر اعجاز حیدر شامل ہیں۔