کرکٹر حیدر علی اور الزام عائد کرنے والی لڑکی کے درمیان جلد معاملات طے ہونے کا امکان، ذرائع نوائے وقت ، ڈان

دونوں کے درمیان باہمی رضا مندی سے معاملات حل ہو سکتے ہیں تاہم مڈل آرڈر بلے باز تفتیش مکمل ہونے تک برطانیہ نہیں چھوڑ سکتے

طعلت گوندل نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

مانچسٹر:پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور اُن پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی کے درمیان معاملات طے ہونےکا امکان ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مانچسٹر پولیس کے زیر تفتیش کیس میں پاکستانی کرکٹر حیدر علی اور مبینہ طور پر زیادتی کا الزام عائد کرنے والی لڑکی کے درمیان معاملات باہمی رضا مندی سے حل ہوسکتے ہیں، تاہم کرکٹر حیدر علی کیس کے خاتمے تک برطانیہ چھوڑ کر نہیں جا سکتے۔

قومی کرکٹر کو گریٹر مانچسٹر پولیس نے 4 اگست کو مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار کرنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔

مانچسٹر پولیس نے 8 اگست کو اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ 3 روز قبل زیادتی کی ایک رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہم نے ایک 24 سالہ شخص کو گرفتار کیا، مبینہ طور پر یہ واقعہ بدھ، 23 جولائی 2025 کو مانچسٹر کے ایک مقام پر پیش آیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *