کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا کا بہاولپور صدر اور رورل ہیلتھ سنٹر کڈوالہ یزمان کا اچانک دورہ ،طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، اورڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید تنویر حسین شاہ بھی ہمراہ

محمد ارشد بھٹی بیورو چیف ڈان ٹی وی ، نوائے وقت

بہاول پور:کمشنر بہاولپور ڈویژن عرفان علی کاٹھیا نے مریم نواز ہیلتھ کلینک 24 بی سی بہاولپور صدر اور رورل ہیلتھ سنٹر کڈوالہ یزمان کا اچانک دورہ کیا اور وہاں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات اور صفائی کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولپور سید حسن رضا، اورڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈاکٹر سید تنویر حسین شاہ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔کمشنر بہاولپور نے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی حاضری چیک کی اور مریضوں سے ملاقات کر کے علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ دیہی ہیلتھ کلینکس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے ادویات کے اسٹاک اور ریکارڈ کی درستگی مزید بہتر بنانے اور دیہی ہیلتھ مراکز کے امور کی باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنانے کی ہدایت بھی جاری کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سرکاری صحت کے نظام پر عوام کا اعتماد مزید مضبوط بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کیے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *