پاکستان قونصلر جنرل حسین محمد سے رانا جاوید نثارسابقہ صدر پریس کلب کی زبیر میر کی قیادت میں وفد کی ملاقات، ملک شاکر ,بجاش نیازی, اشفاق باجوہ اور یاسر شاہ بھی موجود

رانا وحید بیوروچیف نوائے وقت،ڈان ٹی وی

دوبئی:رانا جاوید نثار سابقہ صدر پریس کلب کی پاکستان قونصلر جنرل برائے دوبئی یونائٹیڈ عرب امارات حسین محمد سے اوور سیز پاکستانی زبیر میر کی قیادت میں وفد کی ملاقات۔ اس موقع پر ملک شاکر ,بجاش نیازی, اشفاق باجوہ اور یاسر شاہ بھی موجود تھے۔ پاکستانی قونصلر جنرل حسین محمد نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ پابندیوں کے خاتمہ اور پاکستانی کیمونٹی کی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات سے متعلق بتایا ۔قونصلر جنرل نے وفد کو دوبئی میں ٹریڈ و تعلیم میں محفوظ انویسٹمنٹ کے مواقعوں سے آگاہ کیا اور پاکستان قونصلیٹ آفس کی طرف سے بھرپور تعاون کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *