حکومت خود حالات خراب کرنے لگی:جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما راجہ امجد علی اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

اسلام آباد: جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما اور ایڈووکیٹ راجہ امجد علی کو اسلام آباد ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہ بیرونِ ملک سے واپس کشمیر آ رہے تھے۔

گرفتاری کے بعد کمیٹی کے رکن سردار عمر نذیر نے ویڈیو پیغام میں ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ راجہ امجد علی عوامی جدوجہد کا حصہ ہیں اور انہیں حراست میں رکھنا عوامی حقوق کی آواز دبانے کے مترادف ہے۔

کمیٹی کے مطابق وہ پرامن طریقے سے عوامی مسائل اجاگر کر رہے ہیں اور حکومت کو چاہیئے کہ گرفتار رہنما کو جلد رہا کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *