ڈاکٹر اختر گلفام ، ڈائریکٹر نیوز ڈان ٹی وی ، ایڈیٹر انچیف ڈیلی ڈان ، نوائے وقت
https://www.facebook.com/reel/1469674064615257
لندن : چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی کی لندن میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تکرار کی ویڈیو منظرِ عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھڑ گئی۔ واقعے کے دوران فریقین کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔
سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علامہ طاہر محمود اشرفی کو چند افراد نے گھیر رکھا ہے اور ان سے پاکستان کے سیاسی حالات کے حوالے سے سوالات کر رہے ہیں۔ گفتگو کا آغاز اگرچہ سوال و جواب سے ہوا، تاہم جلد ہی فریقین کے لہجوں میں شدید تلخی پیدا ہوگئی۔
مبینہ طور پر سوالات کرنے والے افراد کا تعلق تحریک انصاف سے بتایا جا رہا ہے جو علامہ اشرفی کے سیاسی بیانیے اور ماضی کے موقف پر نالاں دکھائی دیے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ علامہ طاہر اشرفی نے بھی ان کے الزامات اور سوالات کا سختی سے جواب دیا، جس کے باعث صورتحال کافی کشیدہ نظر آئی۔
علامہ طاہر اشرفی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخصیت کو عوامی جگہ پر اس طرح ہراساں کرنا اخلاقی اور قانونی طور پر غلط ہے۔