سیلاب سے مرتے عوام کیڑے مکوڑے ، جائیں بھاڑ میں: پنجاب حکومت کا جاں بحق اسسٹنٹ کمشنر کو اعلیٰ سول ایوارڈ، ورثا کو ایک کروڑ دینے کا فیصلہ

سٹاف رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور:پنجاب حکومت نے گزشتہ روز جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلی سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت کی جانب سے سیلاب میں فرائض منصبی ادا کرنے کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر ورثا کو ایک کروڑ گرانٹ بھی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اے سی فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑدینے کی منظوری دے دی۔

اسسٹنٹ کمشنر کینسر کے مریض ہونے کے باوجود مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کررہے تھے، مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی کے سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو وریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *