مانچسٹر میں عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پرجلوس،مقامی اور غیر مقامی افراد کی شرکت، وکٹوریہ مسجد پر اختتام پذیر،رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کی شرکت

چوہدری طعلت گوندل، ریذیڈنٹ ایڈیٹرگریٹر مانچسٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

مانچسٹر: عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر عظیم الشان جلوس نکالا گیا جس میں مقامی اور غیر مقامی افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس اپنے روایتی راستوں سے گزرتا ہوا وکٹوریہ مسجد پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر رکن برطانوی پارلیمنٹ افضل خان نے کہا کہ یہ دن خوشی اور عقیدت کا مظہر ہے، میلاد کے جلوس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہو کر اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ رحمت العالمین ہیں اور ہمیں ان کی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنی چاہیے۔

افضل خان کا کہنا تھا کہ میلاد صرف ایک دن کی خوشی نہیں بلکہ ہمیں ہر روز اپنی زندگی میں نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو اپنانے کی کوشش کرنی چاہیے تاکہ ہم نہ صرف بہتر مسلمان بلکہ برطانیہ کے ذمہ دار شہری بھی بن سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *