ہیلی کاپٹر ہندوؤں کے مقدس مقام شری کیدارناتھ سے گپت کاشی کی طرف جا رہا تھا،فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوالات اٹھنے لگے
محمد ابرارنوائے وقت،ڈان ٹی وی رپورٹ
اترکھنڈ :انڈیا میں زائرین کو کینڈرناتھ سے اترکھنڈ لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت اس میں سوار تمام سات مسافر ہلاک ہو گئے ہیں۔
انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ہیلی کاپٹر اتوار کی صبح کیڈرناتھ مندر سے اترکھنڈ کے علاقے گپتکاشی کی طرف جا رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
اڑان بھرنے کے بعد ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا تھا تاہم بعدازاں حکام نے بتایا کہ پروان بھرنے کے 10 منٹ ہی جنگل میں گر گیا تھا۔