اسلام آباد: عدالت نے مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کے یو ٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا

کورٹ رپورٹر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

اسلام آباد: مقامی عدالت کی جانب سے 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، مزید 5 یوٹیوب چینلز کی بندش کا حکم معطل کر دیا گیا۔

6 یوٹیوبرز نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کی تھی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد افضل مجوکہ نے درخواست پر سماعت کی۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد مخدوم شہاب الدین، اوریا مقبول جان، عبدالقادر، عزیر انور اور عمیر رفیق کی حد تک چینلز کی بندش کے حکم کو معطل کر دیا۔

سینئر صحافی حبیب اکرم کی عدم دستیابی کے باعث اپیل پر فیصلہ نہیں ہوسکا، عدالت نے حبیب اکرم کی حاضری اور دلائل کے لیے درخواست 14 جولائی تک ملتوی کر دی۔

خیال رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے 8 جولائی کو ایف آئی اے کی درخواست پر صحافی مطیع اللہ جان ، اسد طور ، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 معروف یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم دیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *