ساہیوال تحصیل دفتر کے سامنے غیر قانونی ریڑھیوں اور تجاوزات کا خاتمہ ، ٹریفک کی روانی بحال

رانا وحید بیورو چیف، نوائے وقت ڈان ٹی وی

ساہیوال:ساہیوال تحصیل دفتر کے سامنے قائم غیر قانونی ریڑھیوں اور تجاوزات کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ محکمہ بلدیات ساہیوال کی جانب سے موثر کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بحال کر دیا گیا، جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا۔
اس اقدام پر عوام نے کمشنر ساہیوال، ڈپٹی کمشنر ساہیوال، سی ای او کارپوریشن شیخ اشفاق اور خالد ضیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات شہری سہولت اور شہر کی خوبصورتی کے لیے نہایت اہم ہیں۔ عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی تجاوزات کے خلاف اسی طرح کی موثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
عوامی فلاح کے اس عمل کو شہریوں اور تاجر برادری نے سراہا اور انتظامیہ کے تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *