سٹاف رپورٹرز، نمایندگان نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
لاہور/مریدکے:پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں مذہبی جماعت کے اسلام آباد کی طرف مارچ کے خلاف پولیس کا آپریشن چھ گھنٹے بعد مکمل ہو گیا ہے۔
پولیس کے مطابق جب منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔
سرکاری بیان کے مطابق مظاہرین کی فائرنگ کے نتیجے میں 48 اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 17 گولی لگنے سے زخمی ہوئے، جبکہ ایس ایچ او جان سے گئے۔