لکی مروت میں دہشت گردوں نے پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل

نمائندہ نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لکی مروت :خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑا دیا، جس کے نتیجے میں پنجاب کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔

پولیس نے کہا کہ’ حکام نے ملزمان کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔’

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھماکے سے مقام پر ایک بڑا گڑھا بن گیا، جس کی وجہ سے لکی مروت سے پنجاب کے میانوالی ریجن تک گیس کی فراہمی مکمل طور پر بند ہو گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *