پاکستان تحریک انصاف کی راہنما یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج

محمد اظہر نوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ

لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔

انسداد دہشت گردی لاہور کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر موثر ہو چکی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *