ساہیوال میں یومِ دفاع :شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے، دیئے جلائے گئے ، ریلیوں کا انعقاد

ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض حمدانی، بیورچیف ڈان ٹی وی رانا وحید پھول چڑھانے والوں میں شامل

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال: ملک بھر میں یومِ دفاع پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔
شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے گئے اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔ آرٹ کونسل ساہیوال میں شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے دیے جلائے گئے ۔ ڈائریکٹر آرٹ کونسل ریاض حمدانی، بیورچیف ڈان ٹی وی رانا وحید ، آر یو جے ضلع ساہیوال کے صدر چوہدری نجیب احمد، سابق جنرل سیکرٹری پریس کلب چوہدری رضوان طاہر نے شہداء کی یاد میں پھول چڑھائے ۔
شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور وطن کے دفاع کے عزم کو دہرایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *