ایمل ولی خان سے نازیبا گفتگو پر تحصیل بار لاہور صوابی کے صدر تنویر شہزاد ایڈوکیٹ کا چیئرمین پی ٹی اے جنرل (ر) حفیظ الرحمان کودس کروڑ روپے ہرجانے کا لیگل نوٹس

محمد ناصر غلزئی ،بیوروچیف نوائے وقت

پشاور:قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں اے این پی کے سربراہ ایمل ولی خان سے نازیبا گفتگو کے معاملے پر تحصیل بار لاہور صوابی کے صدر تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے چیئرمین پی ٹی اے جنرل (ر) حفیظ الرحمان کو لیگل نوٹس بھجوا دیا ۔
تحصیل بار لاہور صوابی کے صدر تنویر شہزاد ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ میں عوامی نیشنل پارٹی کا رکن ہوں اور رکن کی حیثیت سے چیئرمین پی ٹی اے حیفظ الرحمن کو نوٹس بھجوا رہا ہوں ۔
انہوں نے اپنے نوٹس میں کہا ہے کہ کمیٹی اجلاس کے دوران انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ سینیٹر ایملل ولی خان سے نازیبا گفتگو کی ، ایمل ولی خان کی بین القوامی اور قومی سطح پر ایک پہچان ہے، نازیبا گفتگو سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا گیا ہے جبکہ پارٹی کے رکن کی حیثیت سے میرا بھی وقار مجروح ہوا ہے۔
لیگل نوٹس میں چیئرمین پی ٹی اے کو متنبہ کیا گیا کہ 15دن کے اندر اندر ایمل ولی خان سے میڈیا پر معافی مانگے بصورت دیگر دس کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *