عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز میں میٹروپولیٹن (سٹی ڈسٹرکٹ) کی سطح پر سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس

محمد ناصر غلزئی ،بیوروچیف نوائے وقت

پشاور:عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی دفتر باچا خان مرکز میں میٹروپولیٹن (سٹی ڈسٹرکٹ) کی سطح پر سیاسی جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مائن اینڈ منرلز بلز کے حوالے سے سیاسی جماعتوں نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ مائنڈ اینڈ منرلز بل فاق کی جانب سےصوبے کے حقوق پر ایک ڈاکہ ہے اور صوبے کے عوام کوئی بھی پارٹی تاجر برادری سمیت صوبے کے تمام شعبہ زندگی تعلق رکھنے والے افراد مائن اینڈ بنزل بل کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے اور ہر سطح پر تحریک چلا کر اس ایکٹ کا راستہ روکا جائے گا۔آل پارٹیز کانفرنس کی صدارت عوامی نیشنل پارٹی سٹی ڈسٹرکٹ میٹروپولیٹن کے صدر ارباب راشد خان نے کی جب کہ میزبانی کے فرائض ضلعی جنرل سیکرٹری رحمت شاہ نے ادا کیے اس موقع پر صوبائی سیکرٹری اطلاعات عوامی نیشنل پارٹی ارسلان خان تاجر برادری سے ملگری تاجران کے صدر بابر خان پاکستان پیپلز پارٹی سے ذوالفقار افغانی اور ذوالفقار اعوان جمیعت علمائے اسلام سے مولانا امجد حسین قاری عبدالباسط عیسی خان جماعت اسلامی سے نور غلام جمعیت اہل حدیث سے ڈاکٹر ذاکر شاہ پاکستان مسلم لیگ ن کہ سعید بٹ ایڈوکیٹ قومی وطن پارٹی سے شکیل وحید اللہ سمیت دیگر پارٹیوں کے کارکنوں عہدے داروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا …اعلامیہ 1..خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز بلز 2025 کو مکمل طور پر مسترد کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اٹھارویں ترمیم کے تحت حاصل شدہ صوبائی خود مختاری مقامی وسائل پر اختیار اور صوبائی اسمبلی کی بالادستی پر براہ راست حملہ ہے 2یہ بل صوبے کے معدنی وسائل پر وفاقی کنٹرول کی ایک کوشش ہے جو ائین کے منافی اور وفاق و صوبوں کے درمیان اعتماد کے رشتے کو نقصان پہنچانے کا سبب بنے گا 3خیبر پختونخواہم کے وسائل پر اختیار صرف اور صرف صوبے کے عوام کا ہے کسی بھی وفاقی ادارے یا بیوروکریسی کو ان پر کنٹرول دینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی نمبر چار ال پارٹیز کانفرنس صوبے کے معاملات اور معدنی وسائل پر ایس ائی ایف سی اور وفاقی منرلز ونگ کے کسی بھی اختیار کو یا اکثر مسترد کرتی ہے ال پارٹیز کانفرنس ایس ائی ایف سیSIFC کے ذریعے وفاقی حکومت اور ملٹری اسٹیبلشمنٹ زراعت معدنیات ٹورزم ماحولیات اور ائی ٹی کے سیکٹر کو مکمل کنٹرول کرنے کو سازش سمجھتی ہے ہم مکمل طور پر ایس ائی ایف سی SIFC جیسے غیر ائینی اور غیر قانونی کونسل کے قیام کو مسترد کرتے ہیں ۔نمبر 5آل پارٹیز کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ تمام اداروں کے کردار کو ان کی ائینی حدود تک محدود کیا جائے ال پارٹیز کانفرنس ملک کی سیاست میں فوج کے کردار کو اکثر مسترد کرتی ہے 6ال پارٹیز کانفرنس مطالبہ کرتی ہے کہ پاک فوج کے زیر اہتمام چلنے والے تمام کمرشل روزگار ان کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے لائی جائیں اور مزید یہ کہ فوج کی تمام کمرشل سرگرمیاں بند کی جائیں تاکہ وہ اپنی ائینی ذمہ داریوں کو توجہ دیں 7یہ قانون نہ صرف ائینی اصولوں کی خلاف ورزی ہے بلکہ مقامی کمیونٹیز مزدور طبقے اور مائننگ سے وابستہ افراد کے حقوق پر ڈاکہ ہے 8خیبر پختن خواہ اسمبلی اس بل کو متفقہ طور پر مسترد کرے اور اس کے خلاف ائینی اور قانونی جدوجہد شروع کی جائے 9اس بل کے خلاف ایک بھرپور اور منظم عوامی مہم کا اغاز کیا جائے گا 10اگر یہ بل زبردستی نافذ کیا گیا تو صوبہ گیر احتجاجی تحریک چلائی جائے گی 11کانفرنس نے اہل قلم وکلاء برادری سول سوسائٹی نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس ائینی سیاسی اور عوامی جدوجہد کا حصہ بنے 12عوامی نیشنل پارٹی ضلع پشاور کی ال پارٹیز کانفرنس برائے مجوزہ منرز مائنز بل 2025 کے شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ یہ جو دوجہد صرف خیبر پختن خواہ تک محدود نہیں بلکہ وفاقی اکائیوں کے حقوق ائین کی بالادستی اور مرکز و صوبے کے درمیان توازن کے قیام کے لیے ایک قومی جدوجہد ہے 13ورسک ڈیم اور صوبے میں قائم دیگر ڈیمو کے متاثرین کے بقاiجات فوری طور پر ادا کیے جائیں ۔۔علامیہ کے بعد ال آل پارٹیز کانفرنس کے شرکاء سے عہد لیا گیا کہ صوبے کے حقوق کے لیے کسی بھی مقام پر جلسہ مظاہرہ ریلی سمیت بڑی تحریک چلانے کے لیے ہمہ وقت پیار رہنے جلسے کرنے اور صوبے کو جام کرنے کے لیے ہردم تیار رہنے کا بھی عہد لیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *