برطانیہ میں 2024 کے دوران امیگریشن میں کمی، آدھی ہو کر 4 لاکھ 31 ہزار پر آ گئی

امیگرین رپورٹر نوائے وقت

لندن:سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں 2024 کے دوران مہاجرت (Net Migration) آدھی ہو کر 431,000 پر آ گئی جو کہ شدید تنقید کی زد میں آئے وزیر اعظم کیئر سٹارمر کے لیے خوش آئند خبر سمجھی جا رہی ہے۔
برطانیہ کے دفتر شماریات (ONS) کے مطابق 2024 کے آخر تک خالص مہاجرت کی تعداد 431,000 تھی، جو دسمبر 2023 کے اختتام تک ریکارڈ کی گئی 860,000 کی تعداد سے نمایاں طور پر کم ہے۔
یہ کورونا وبا کے بعد خالص مہاجرت میں سب سے بڑی کمی ہے۔

او این ایس نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں کہا کہ طویل مدتی خالص مہاجرت تقریباً 50 فیصد کم ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق کام اور تعلیم کے ویزوں پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مزید یہ کہ 2024 کے اختتام تک ان ویزوں پر آئے افراد کی واپسی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سابقہ کنزرویٹو حکومت نے ان ویزوں کے لیے شرائط سخت کی تھیں، جن میں تنخواہ کی حد میں اضافہ اور خاندان کے افراد کو ساتھ لانے پر پابندی شامل تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *