پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زر تاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا

بیوروچیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کی رہنماء زر تاج گل کے خلاف کارروائی سے روک دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، اس حوالے سے عدالت نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا ۔
جاری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو زرتاج گل کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا۔
حکم نامہ کے مطابق وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ نااہلی کی اس طرح کی دیگر درخواستیں بھی اس عدالت نے سنی ہیں ، درخواست گزار کو بھی 5 اگست کے اسی نوٹیفیکیشن میں نااہل کیا گیا ہے، اس نوعیت کی اور درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں، اس لئے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔
عدالتی حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ اس درخواست کو بھی اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سنیں گے, الیکشن کمیشن آف پاکستان 5 اگست نوٹیفکیشن پر درخواست گزار کے خلاف مزید کارروائی نہ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *