برٹش پاکستان ایڈیٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر اختر گلفام ، لندن میڈیا کلب کے خادم حسین ناصر ، سینٹرل پاکستان پریس کلب یوکے / یورپ کے صدر طعلت گوندل کا اظہارافسوس
سٹاف رپورٹرنوائے وقت ، ڈان ٹی وی رپورٹ
کراچی/ لندن:کراچی سے تعلق رکھنے والے سینیئر صحافی اور ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ خاور حسین کے سر پر گولی لگنے کا زخم ہے جبکہ جائے وقوعہ سے ایک پستول اور موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے جن کو فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پستول لائسنس یافتہ ہے یا نہیں، اس بارے میں ابھی کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے۔ ایس ایس پی سانگھڑ عابد بلوچ کے مطابق واقعے کی تحقیقات ہر پہلو سے جاری ہیں۔
برٹش پاکستان ایڈیٹر کونسل کے صدر ڈاکٹر اختر گلفام ، لندن میڈیا کلب کے خادم حسین ناصر ، سینٹرل پاکستان پریس کلب یوکے / یورپ کے صدر طعلت گوندل، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے بھی خاور حسین کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر حملہ قرار دیا۔
خاور حسین کئی نجی چینلز سے وابستہ رہ چکے تھے اور صحافتی حلقوں میں ایک ذمہ دار، سنجیدہ اور محب وطن صحافی کے طور پر جانے جاتے تھے۔