جشن آزادی کا دن ہمارے قومی راہنماؤں کی بڑی قربانیوں کا ثمر،ڈاکٹر نوید عظمت ، احمد نواز کا خطاب

رانا وحید بیورو چیف نوائے وقت ، ڈان ٹی وی

ساہیوال:زندہ قومیں اپنا جشن آزادی جوش و خروش سے مناتی ہیں۔دشمن کے پاس طاقت نہیں کہ وہ ہمارا مقابلہ کر سکے مگر وہ عوام کو آپس میں لڑانے کی سازش کرتے ہیں۔ہمیں دشمن کی کسی بھی سازش میں نہیں آنا۔ ان خیالات کا اظہار کنٹرولر امتحانات تعلیمی بورڈ ساہیوال ڈاکٹر نوید عظمت نے بلقیس کالج آف نرسنگ اینڈ ہیلتھ سائنسز ساہیوال کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او احمد نواز نے کہا کہ جشن آزادی کا دن ہمارے قومی راہنماؤں کی بڑی قربانیوں کا ثمر ہے۔اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر دُرِنجف، پرنسپل صارم سہیل، پروفیسرز علی نواز،محمد زغیم اور نیوز اینکر مہر ریاض احمد بھی موجود تھے۔ طلباء و طالبات نے ملی نغموں،شاعری اور تقاریر کرکے وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *